خودی کو کر بلند اتنا – ام شاہد

خودی کو کر بلند اتنا
✍️از قلم ام شاہد
اپنے اخلاق و کردار سے دوسروں کو اتنا متاثر کروں کہ وہ تمہارے نقش قدم پر چلنا باعث فخر سمجھیں محبت کے قابل وہ لوگ ہوتے ہیں جو نیکی کر کے فراموش کر دیتے ہیں وہ انسان خوش نصیب ہوتے ہیں جو اپنے بلند کردار کی وجہ سے دوسروں کے لئے آئیڈیل یا ہیرو بن جاتے ہیــــــــں
لوگ جب آپ سے محبت کرتے ہیں تو اس کی وجہ صرف آپکی شخصیت ہی نہیں ہوتی بلکہ اسکے پس پردہ آپ کا وہ کردار ہوتا ھے
جو آپ کو چاہیے جانے کے قابل بنا دیتا ھے یہ کردار آپکی طبی موت کے بعد بھی آپکو زندہ رکھتا ھے لوگ آپکی غیر موجودگی میں آپ کے بارے مَیــــں جو رائے قائم کر تے ہیں
وہ آپکے کردار کی عظمت و پستی کی بدولت وجود میں آئی ہیں لہٰذا یہ بات بعید از قیاس نہیں کہ باوجود اس کے کہ اس جہاں سے گزر جائیں گے
مگر آپنی عظمت و کردار کی بدولت ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں
یا پھر آپ کے کردار کی پستی آپکو اس حد تک گرا دیے کہ آپ موت سے پہلے ہی لوگوں کے دلوں میں مر جائیں
یا پھر آپ اپنے کردار کو اتنا بلند کریں کہ آسمان آپ پر فخر کرے
زمین آپ پر فخر کرے
زندگی آپ پر فخر کرے
موت بھی آپ پر فخر کرے
سب سے بڑھ کر اللّٰــــــہ تعالیٰ آپ پر فخر کرے کیونکہ اللّٰــــــہ رب العزت نے تجھے پسند کیا اور اشراف المخلوقات کا لقب بلند کردار کی وجہ سے عطا فرمایا
اسی لئے تو شاعر مشرق نے کہا کہ
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے……
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تری رضا کیا ھے

متعلقہ محمد نعیم شہزاد

محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔

تجویز کردہ

پرودگار عالم کی رحمت و بخشش – عمران محمدی

*رب تعالیٰ کی رحمت اور بخشش* بقلم *عمران محمدی* عفا اللہ عنہ *============* *اللہ تعالیٰ …

کرونا، توبۃ النصوح کی ضرورت – جویریہ بتول

توبو الی اللّٰــــہ توبۃ نصوحا…!!! (✍🏻:جویریہ بتول). ہم گزشتہ سال سے ایک اضطراب،وہم اور پریشانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Translate »