16.2 C
London
بدھ, اگست 4, 2021

اسلامی معاشرے کی ترجیحات اور ہمارا رویہ

- Advertisement -spot_imgspot_img
- Advertisement -spot_imgspot_img

اسلام نے اسلامی معاشرے میں کس بات کو فوقیت دی ہے؟

امن عامہ اور اخوت کو یا نقض امن اور نفاق کو؟

تو سیدھا سا فارمولا سامنے رکھ کر آپ بدعتی بدعتی اور خارجی خارجی کھیلنے اور فتووں کی ذد میں آنے سے کافی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔

فارمولا یہ ہے کہ

"اگر آپ امن عامہ اور اخوت کے سراسر خلاف ہیں اور نقص امن اور نفاق کے خواہش مند ہیں تو آپ کی تفریح طبع اور تشنگی کا خاتمہ بدعتی بدعتی اور خارجی خارجی کھیلنے سے ہی ممکن ہے اور اگر آپ امن عامہ اور اخوت کے قائل اور خواہش مند ہیں جبکہ نقص امن اور نفاق کے خلاف ہیں تو ایمان کا تیسرا درجہ اپناتے ہوئے فتنوں کی سرکوبی کی خاطر خاموشی اور کنارہ کشی اختیار کرکے امن عامہ اور اخوت کو موقع دیں۔

فیصلے جو اب دنیا میں کسی خون ریزی کے بغیر ممکن نہیں اور فیصلے وہ جو ہمارے کرنے سے کسی کی جنت دوزخ میں نہیں بدلے گی اور کسی کی دوزخ جنت میں نہیں بدلے گی وہ ہمارے دائرہ اختیار میں اللہ نے رکھے ہی نہیں۔

بہرحال یہ اقلیت اور اکثریت کا کھیل کفار اور مسلمانوں کے مابین ہی رہے تو بہتر ہے کہ یہ کھیل مسلمان ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے تو کفار کے سامنے ایک دن اکثریت سے اقلیت اور اقلیت سے عنقاء ہوجائیں گے۔

ہادی برحق, رحمت العالمین, پیغمبر امت مسلمہ, مجاہد آعظم, امیر العمرا المومنین, محبوب خدا, محبوب خلق, احمد و احسن اور حضورِ اکرم محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم کے نام لیواؤ عشق و محبت کے ہرکارو اللہ کا واسطہ ہے ایک دوسرے کو جینے دو اور جب تک زندگی ہے جیو اور فتنوں کی آبیاری سے بچو۔

اللہ ہمیں دور حاضر کے ہر مذہبی و غیر مذہبی, شرعی و غیر شرعی اور ذاتی و اجتماعی فتنوں سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

- Advertisement -spot_imgspot_img
محمد نعیم شہزادhttps://myblogs.pk
محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔
Latest news
- Advertisement -spot_img
Related news
- Advertisement -spot_img
Translate »