16.2 C
London
بدھ, اگست 4, 2021

دورِ فتن – عروج اشرف

- Advertisement -spot_imgspot_img
- Advertisement -spot_imgspot_img

پُر فتن دور…!!!
بقلم : عروج اشرف

یہ دنیا انسان کے لیے امتحان گاہ ہے۔یہاں ہر شخص کو آزمایا جا رہا ہے۔ قرآن مجید میں اللہ رب العزت فرماتے ہیں:
"اور ہم اچھے اور برے حالات میں ڈال کر تم سب کو آزما رہے ہیں۔اور تمھیں ہماری ہی طرف پلٹنا ہے۔”(سورہ الانبیاء)
حیاتِ انسانی کے سفر میں کچھ امتحان تو معمولی ہوتے ہیں اور انسان بخیر و عافیت ان سے گزر جاتے ہیں۔لیکن کچھ آزمائشیں بہت شدید ہوتی ہیں۔جو انسانوں کو انفرادی اور اقوام کو اجتماعی طور پر ہلا کر رکھ دیتی ہیں۔خصوصاً اس دور میں جبکہ ہر طرف فتنے ہی فتنے ہیں۔اسی دور کے بارے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جلد از جلد اعمال صالحہ اختیار کر لو۔” ان فتنوں کے آنے سے پہلے جو اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح یکے بعد دیگرے آئیں گے ،(حال یہ ہو گا کہ) آدمی اس حال میں صبح کرے گا کہ وہ ایمان والا ہو گا اور شام اس حال میں کرے گا کہ وہ ایمان سے محروم ہو چکا ہو گا۔
آج ہم دیکھتے ہیں مسلم ممالک میں چہار سو عملی اور علمی فتنے پھیلے ہوئے ہیں اور ہر فرد بشر ان سے متاثر ہو رہا ہے۔عملی فتنوں میں زنا ،شراب ،سود خوری،رشوت ستانی ،بے حیائی،عریانی ،رقص و سرود،ظلم و استبداد،کذب و افترا،بد عہدی و بد معاملگی وغیرہ شامل ہیں جبکہ علمی فتنوں میں باطنیت ،رافضیت الحاد و لا دینیت اور استشراق وغیرہ قابل ذکر ہیں۔یہ فتنے انتہائی خطرناک ہیں لیکن امت کی عظیم اکثریت ان میں گرفتار ہے جو عملاً ان سے محفوظ ہیں ان پر بھی انکے اثرات ضرور پڑتے ہیں۔
ہر طرف مختلف فتنوں کو دیکھ کر دل پر اکثر گھبراہٹ طاری ہو جاتی ہے کہیں جو چند نیک اعمال ہیں وہ ضائع نہ ہو جائیں یا ہم بھی اسی رو میں نہ بہہ جائیں لیکن پھر پیارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی یہ حدیث مبارکہ دل کی تسلی کا باعث بنتی ہے۔سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ وآلہ وسلم نے فرمایا "تمھارے بعد والا زمانہ صبر آزما ہو گا ،اس وقت (حق کو)تھامنے والے کو تمھارے پچاس آدمیوں کے اجر کے برابر ثواب ملے گا۔صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا :اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم !کیا ان میں سے؟آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:بلکہ تم سے ۔السلسلۃ الصحییحہ
یعنی فتن کا ایسا دور مراد ہے کہ جب لوگ اسلام کو ظاہر کرتے شرمندگی محسوس کریں گے اور دین پر عمل انتہائی کٹھن ہو جائے گا تو اس وقت عمل کرنا صحابہ کے دور کے پچاس آدمیوں کے عمل کے برابر ہو گا۔
فتن کے دور میں بچاؤ دو صورتوں میں ممکن ہے یا بندہ معاشرے سے الگ ہو کر رب کی عبادت میں مشغول ہو جائے یا پھر تلوار لے کر دشمنان اسلام کے خلاف نکل آئے کیونکہ یہ قتال عیسی علیہ السلام کے نزول تک جاری رہے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ اس پُر فتن دور میں اپنی حفاظت کے لیے ہمیں اللہ سے دعا گو ہونا چا ہیے اور اس اللہ کی پناہ میں آنا چاہیے جو ان تمام فتنوں سے بالا تر ہے جو دین کے لیے مہلک ہیں جو عقل کو شک کر دیتے اور جسم و جان کو تباہ کر دیتے ہیں اور ہر خیر کے دشمن ہیں ایسے سب فتنوں سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہیے کیونکہ فتنوں سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم معمول بھی یہ تھا کہ آپ فتنوں سے پناہ مانگا کرتے اور لوگوں کو ان سے خبردار کرتے تھے۔
یہی وجہ ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے الصحیح میں باب الفتن کا آغاز اس آیت کریمہ سے کیا ہے۔کہ "اس فتنہ سے ڈر جاؤ جو صرف ظالموں پر نہیں آئے گا”
اسی  طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  فتن سے بچانے کا رویہ اپناتے کیونکہ فتنے جس وقت وقوع پذیر ہو تے ہیں تو صرف ظا لموں پر نہیں بلکہ دوسروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں ۔ان کی پکڑ سے کو ئی محفوظ نہیں رہتا ۔چنانچہ ہمیں چا ہیے کہ ہم بھی ان سے محفوظ رہنے کی تدبیر کریں ۔ہر ایسی چیز سے پرہیز کریں جو ہمیں فتنہ سے قریب  کر دے ۔حدیث میں آتا ہے کہ قرب قیامت فتنوں کی کثرت ہوجا ئے گی۔
آخر میں اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اس پر فتن دور میں ہمیں دین پر استقامت اور فتنوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں ان لشکروں میں شامل فرمائے جو امام مہدی اور عیسی علیہ السلام کا ساتھ دیں ۔آمین

- Advertisement -spot_imgspot_img
محمد نعیم شہزادhttps://myblogs.pk
محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔
Latest news
- Advertisement -spot_img
Related news
- Advertisement -spot_img

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »