16.2 C
London
بدھ, اگست 4, 2021

آتی ہے اردو زبان آتے آتے

- Advertisement -spot_imgspot_img
- Advertisement -spot_imgspot_img

اردو زبان ایک تہذیب کی وارث ہے، اردو زبان پڑھنے سننے والوں کی سماعتوں میں چاشنی گھولتی ہے، ملاحظہ کیجیے اردو زبان کے حوالے سے ایک شاہکار تحریر

کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے

ایک دفعہ مو لانا ظفر علی خان کے نام مہاشہ کرشن ایڈیٹر "پرتاپ” کا دعوت نامہ آیا جس میں لکھا تھا:

"فلاں دن پروشنا فلاں سمت بکرمی میرے سُپّتر ویریندر کا مُونڈن سنسکار ہوگا۔ شریمان سے نویدن ہے کہ پدھار کر مجھے اور میرے پریوار پر کرپا کریں۔ شُبھ چنتک کرشن.”

( فلاں دن میرے بیٹے ویریندر کی سر مُنڈائی ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ تشریف لا کر مجھ اور میرے خاندان پر مہربانی کریں۔ )

مولانا نے آواز دی سالک صاحب! ذرا آئیے گا۔ فرمایا کہ مہربانی کرکے اس دعوت نامے کا جواب آپ میری طرف سے لکھ دیجیے۔

"برسات کے دن ہیں، بارش تھمنے کا نام نہیں لیتی، میں کہاں جاؤں گا، معذرت کر دیجیے۔”

میں نے اُسی وقت قلم اٹھایا اور لکھا:

"جمیل المناقب، عمیم الاحسان، معلّی الألقاب، مدیرِ پرتاپ السلام علیٰ من اتّبع الھُدیٰ!
نامۂ عنبر شمامہ شرفِ صدور لایا. از بس کہ تقاطرِ امطار بحدّ ہے کہ مانع ایاب و ذہاب ہے۔ لہٰذا میری حاضری متعذّر ہے. العُذر عند کِرام النّاسِ مقبول۔”

الرّاجی الٰی الرّحمة والغُفران
ظفر علی خان

مہاشہ کرشن نے یہ خط پڑھنے کی کوشش کی. کچھ پلے پڑنا تو درکنار، وہ پڑھنے میں بھی ناکام رہے. آخر مولانا کو دفتر "زمیندار” ٹیلی فون کر کے پوچھا:

"مولانا! آپ کا خط تو مل گیا لیکن یہ فرمائیے کہ آپ آسکیں یا نہیں؟”

اس پر مولانا ظفر علی خان نے بے اختیار قہقہہ لگایا اور مہاشہ جی سے کہا کہ:

"آپ کا خط میں نے ایک پنڈت جی سے پڑھوایا تھا۔ آپ بھی کسی مولوی صاحب کو بلوا کر میرا خط پڑھوا لیجیے۔

- Advertisement -spot_imgspot_img
محمد نعیم شہزادhttps://myblogs.pk
محمد نعیم شہزاد ایک ادبی، علمی اور سماجی شخصیت ہیں۔ لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کی تعلیم دیتے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں نظم اور نثر نگاری پر قادر ہیں۔ ان کی تحاریر فلسفہ خودی اور خود اعتمادی کو اجاگر کرتی ہیں اور حسرت و یاس کے موسم کو فرحت و امید افزاء بہاروں سے ہمکنار کرتی ہیں۔ دین اسلام اور وطن کی محبت ان کی روح میں بسی ہے۔ اسی جذبے کے تحت ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہتے ہیں۔
Latest news
- Advertisement -spot_img
Related news
- Advertisement -spot_img

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »