pakbloggersforum.org

آئی ایس پی آر کی گیم نے دشمن کی گیم الٹ دی

تحریر محمد فہیم شاکر

 

How your soldiers fight? Experience it for yourselves ….
Glorious Resolve 🇵🇰
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کی کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو گیم کھیلیں اور محسوس کریں کہ آپ کی جانباز فوج کے جوان کس طرح دشمنوں اور دہشتگردوں سے لڑتے ہیں
میں فوری طور پر دیے گئے لنک پر گیا، گیم ڈاونلوڈ کر کے کھیلنی شروع کی
ایک عام سپاہی کے رینک سے لڑنا پسند کیا تاکہ محسوس کر سکوں کہ کس جذبے کے ساتھ فوجی جواں لڑتے ہیں، اور خود کو میدان جنگ میں پایا گولیاں برس رہی ہیں، نہ ماں پاس ہے کہ داد رسی کر سکے نہ باپ پاس کہ حوصلہ دے پائے
نہ بہنا پاس کہ مرہم پٹی کر سکے
بس میں تھا اور میرے جیسے گوشت پوست کے میررے فوجی جواں، ایک سے بڑھ کر ایک حوصلے والا، میں اوٹ لے کر چھپنا چاہتا کہ برستی گولیوں سے بچ سکوں تو دیگر جوان اچانک میرے دائیں بائیں سے نکل کر دشمن پر جھپٹتے اور قہر بن کر گرتے، یہی وہ لمحہ ہوتا جب میں شرم کے مارے آب آب ہوجاتا کہ کیا میں بزدل ہوں جو یوں چھپا بیٹھا ہوں،. کیا اس طرح کر کے میں جنگ جیت لوں گا، لیکن شاید آئی ایس پی آر نے یہی سب سمجھانے کے لیے گیم کا سہارا لیا ہے جی ہاں انفارمیشن وار میں ایک اور بڑا قدم ہے یہ، دشمن کے اربوں روپے خرچے پر بنے پراپیگینڈہ کے مینار کو آئی ایس پی آر نے ایک ہی ہلے میں گرا دیا ہے اس سے جہاں ایک طرف فوجی جوانوں کا حوصلہ پہاڑ جیسا بلند ہوا ہے وہیں دوسری طرف قوم اس گیم کو کھیل کر دشمن کا بنا بنایا کھیل بگاڑ دے گی، جی ہاں وہی کھیل جو وہ ہمارے ہی ملک میں ہمارے ہی ٹکڑوں پر پلنے والے نمک حرام سیاستدانوں کے ذریعے کھیلتا رہا
جب میں یہ گیم کھیل رہا تھا تو دشمن کی برستی گولیاں میرا کچھ نہ بگاڑ سکیں لیکن جب میرے کانوں میں لاہور اسلام آباد کراچی اور دیگر شہروں سے یہ آواز پڑی کہ فوجی تو تنخواہ کے لیے لڑتے ہیں تو میرا سینہ چھلنی ہو گیا
جب ایک سیاسی پارٹی کا سوشل میڈیا سیل میری فوج کے خلاف زہر اگلتا رہا تو یقین کیجیے میرے بازو شل ہونے لگے دشمن کے اندر گھس کر اسے مارتے وقت مجھے زرا بھی پروا نہ ہوءی لیکن میری ہی قوم کے سیاست دانوں نے جب مجھے مورد الزام ٹھہرایا تو تب جا کر سمجھ آئی کہ محاذ پر لڑی جانے والی جنگ کو میرے ملک کے سیاست دان میڈیا پر شکست میں بدلنے کے دشمن کے مقاصد کو پورا کر رہے ہیں
اب آئیے واپس اور سوچیے کہ آئی ایس پی آر نے یہ گیم بنا کر کیا کھیل کھیلا ہے
یہ ایک مختصر سی تحریر ان جوانوں کے لیے ہے جو دشمن سے بر سر پیکار ہیں
یہ ایک مختصر سی تحریر ان شہیدوں کے خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہے جنہوں نے مادر وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا
یہ ایک مختصر سی تحریر شہداء کے ان خاندانوں کے لیے ہے جنہوں نے اپنے لخت جگر وار دیے کہ یہ خاندان اکیلے نہیں
یہ ایک مختصر سی تحریر ان بہنوں کے لیے جنہوں نے بھایی قربان کیے، ان بیٹوں بیٹیوں کے لیے جنہوں نے باپ وار دیے ان بیواوں کے لیے جنہوں نے اپنے سر کے تاج خوشی سے قربان کیے
ان باپوں کے لیے جنہوں نے اپنے مستقبل کے سہارے ملک پر نچھاور کر دیے
زرا پوچھنا ان سب سے کہ کیا گزرتی رہی ان پر جب ہمارے ملک کے سیاستدان ہماری ہی فوج کو برا بھلا کہتے رہے
عظیم ہیں یہ سب جنہوں نے ملک کے دفاع کی خاطر گرم لہو بہایا
اور لیکن حال یہ ہے کہ مینڈک کی سوچ کے حامل چند لوگ اٹھ کر اول فول بکنا شروع ہوجاتے ہیں
پاک فوج نے زمینی جنگ کے ساتھ ساتھ جو فکری جنگ لڑی ہے اس کے نتائج تو ابھی آتے آتے آئیں گے لیکن انفارمیشن وار میں جو کامیابیاں سمیٹی ہیں اس کے نتائج ہمارے سامنے ہیں کہ دشمن بھی اعتراف کرنے پر مجبور ہوا ہے کہ ” ہمیں آئی ایس پی آر سے سیکھنا ہوگا کہ ہائبرڈ وار میں میڈیا جیسے بڑے ہتھیار کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے
انہوں نے معلومات میں انتہائی پیشہ وارانہ اہلیت کا مظاہرہ کیا ہے اور پاکستان انفارمیشن جنگ جیت گیا ہے”
آئیے! آپ بھی اپنا قلم سنبھالیے اور اس پر لکھیے تاکہ ہمارے فوجی جوانوں کو اپنائیت کا احساس ہو
۔
Image result for pak army video game
#ThisIsFaheem

متعلقہ Aamir Rahmet

Student BSIT Web Designer Hafiz ul Quran

تجویز کردہ

لاہور میوزیم کی سیر

لاہور شہر، کالجوں کا شہر کہلاتا ہے۔ اس شہر میں پاکستان بھر کی ثقافت کے …

ہائے وہ میرا سپین

ہائے !وہ میرا سپین سپین کو ایک لڑکی کی عزت کی خاطر فتح کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے